عوامی ریفرنڈم ملک و قوم کے مفاد میں ہے محمد شریف
قائد تحریک انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں،زونل انچارج کا اجلاس سے خطاب
متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد کے زونل انچارج محمد شریف نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کیلیے ہمارے بزرگوں نے بیشمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور آج پھر ہمیں پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلیے اپنے بزرگوں کے عمل کو زندہ کرنا ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے زونل آفس ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ طالبان اپنے مفاد کی خاطر ملک و قوم کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ قائد تحریک الطاف حسین ان کی انتہا پسندی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی ریفرنڈم کا انعقاد ملک و قوم کے مفاد میں ہے، حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے اور وہ قائد تحریک کی ہدایت پر عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں گے۔ محمد شریف نے کہا کہ ہمیں ملک کی بقاء و سلامتی کے لیے الطاف حسین کی فکر اور ان کے نظریے کے مطابق محنت و لگن سے کام کرنا ہوگا ۔
علاوہ ازیں متحدہ شعبہ خواتین کی انچارج ڈاکٹر فوزیہ و اراکین کمیٹی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے قوم فیصلہ کرے کہ اسے طالبان کا پاکستان چاہیے یا قائد اعظم کا اور پاکستانی خواتین اسی موضوع پر ایم کیوایم کے عوامی ریفرنڈم میں بھرپور حصہ لیں گی ۔ انھوں نے کہا کہ اب وہ دن دور نہیں جب پاکستان حقیقی معنوں میںجمہوری و فلاحی ریاست بن جائے گا۔