قومی ٹیم کا ایک ہی میچ میں 4 لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کھلانے کا انوکھا اعزاز
قومی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف محمد عرفان، محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی کے ساتھ میدان میں اتری۔
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ قومی ٹیم میچ جیت کر سیریز تو برابر نہ کر سکی لیکن کرکٹ کی تاریخ میں ایک ہی میچ میں 4 لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کو کھلانے کا انوکھا کارنامہ انجام دے دیا ہے۔
آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں قومی ٹیم چار لیفٹ آرم فاسٹ بولرز محمد عرفان، محمد عامر، وہاب ریاض اور راحت علی کے ساتھ میدان میں اتری، یہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے جب کوئی ٹیم ایک ہی میچ میں چار لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان نے 2015 کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 لیفٹ ارم فاسٹ بولرز محمد عرفان، وہاب ریاض اور راحت علی کو میدان میں اتارا تھا۔