نسل پرستی کرس راک خود کو دوسرے سیارے کی مخلوق سمجھنے لگے

امریکا میں سیاہ فام باشندوں کیساتھ ایسا سلوک ہوتاہے جیسے وہ کسی اورسر زمین سے آئے ہوں، ہالی ووڈ اسٹار

امریکا میں سیاہ فام باشندوں کیساتھ ایسا سلوک ہوتاہے جیسے وہ کسی اورسر زمین سے آئے ہوں۔ فوٹو: فائل

امریکی سیاہ فام اداکار کرس راک کو رواں سال بھی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کی پیشکش کی گئی ہے۔


کرسی راک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ اپنے بچوں کو لینے انکے سکول گئے تو انھیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ کسی اور سیارے کی مخلوق ہوں۔ پیپل ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق آسکر ایوارڈ او ر نسل پرستی جیسے معاملے کی کھڑے ہونے سے قبل کرس راک اکثر اوقات وینٹی فیئر کو انٹرویو دیتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کیا کرتے تھے۔ تاہم اب اداکار کا کہنا ہے کہ امریکا میں سیاہ فام باشندوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاتا ہے جیسے وہ کسی اور سر زمین سے آئے ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو سکول میں بھی سفید فام بچوں کی طرف سے تضحیک کا نشانہ بنایا جا تا ہے جو کسی صورت درست نہیں ہے۔
Load Next Story