پی پی رہنما چوہدری نثار کے خلاف بیان نہ دیں آصف زرداری
مفاہمتی پالیسی پر عمل کیاجائے تاکہ معاملات کوآگے بڑھایا جاسکے، سابق صدر کی ہدایت
سابق صدرآصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کوایک بار پھرمفاہمتی پالیسی عمل کر نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ہدایت آصف زرداری نے چوہدری نثار کے بیانات سے پیدا ہونے والی صورتحال پر دی ہے۔ آصف زر داری نے رہنماؤں کویہ ہدایت بھی کی کہ وہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف سخت بیان بازی کا سلسلہ روک دیں تاکہ اس دوران مصالحتی معاملات کوآگے بڑھایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کی بلاول بھٹو زرداری سے میٹنگ کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کابھی امکان ہے۔