حیدر آباد سابق تعلقہ سٹی ناظم جلیل الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

اندھا دھند فائرنگ سے جلیل الرحمان کو سینے میں گولیاں لگی۔

اندھا دھند فائرنگ سے جلیل الرحمان کو سینے میں گولیاں لگی۔ فوٹو : فائل

سابق تعلقہ سٹی ناظم اور ایم کیو ایم کے جوائنٹ سیکٹر انچارج جلیل الرحمان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس کے نمائندے کے مطابق میمن اسپتال کے علاقے میں سابق سٹی ناظم اپنے ایک دوستوں کے ہمراہ قہوہ خانے میں بیٹھے تھے کہ اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے وہاں آکر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے جلیل الرحمان کو سینے میں گولیاں لگی جب کہ ان کے ایک دوست کو کندھے پر گولی لگی تاہم اسپتال پہنچنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جلیل الرحمان نے راستے میں دم توڑدیا۔

واقع پیش آنے کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنان کی بہت بڑی تعداد سول اسپتال پہنچ گئی جہاں انہیں لایا گیا تھا جب کہ اس واقعے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔
Load Next Story