بجلی 264 روپے سستی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت منگل کو کرے گی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت منگل کو کرے گی۔ فوٹو: فائل

PALLEKELE:
نیپرا ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت منگل کو کرے گی۔


نیپراکے مطابق سی پی پی اے نے دسمبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دسمبر کیلیے ریفرنس فیول لاگت 8.10 روپے فی یونٹ مقررتھی جبکہ فرنس آئل کی قیمت کم ہونے سے بجلی کی پیداوار پر اصل فیول لاگت5.45 روپے فی یونٹ رہی۔ سی پی پی اے نے دسمبرمیں تقسیم کارکمپنیوں کو 6 ارب 67 کروڑ 38 لاکھ یونٹ بجلی فروخت کی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرفیول لاگت13روپے50پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل پرفیول لاگت7روپے فی یونٹ ریکارڈکی گئی۔
Load Next Story