الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں اسکاٹ لینڈ یارڈ

ایم کیوایم کےقائد پرقائم منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی تاہم کیس کی تفتیش جاری رہے گی،ذرائع لندن پولیس

ایم کیوایم کےقائد پرقائم منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی تاہم کیس کی تفتیش جاری رہے گی،ذرائع لندن پولیس فوٹو؛ فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کو منی لانڈرنگ کیس میں آج پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کی ضرورت نہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں حاصل ضمانت میں توسیع مکمل ہونے کے بعد آج پولیس اسٹیشن پہنچنا تھا تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ الطاف حسین سیمت دیگر 5 افراد کو پولیس اسٹیشن آنے کی ضرورت نہیں۔ لندن پولیس کے ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد پر قائم منی لانڈرنگ کیس ختم کرنے کا فیصلہ عدالت کرے گی تاہم کیس کی تفتیش جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے لندن میں ایجویر میں واقع ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کیے تھے جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جب کہ اس ضمن میں عدالت ان کی ضمانت میں 4 مرتبہ توسیع دے چکی ہے۔
Load Next Story