محب مرزا اور صنم سعیدپی ایس ایل کے افتتاح پر پرفارم کریں گے

فلم میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی جبکہ محب مرزا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی جبکہ محب مرزا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
فلم ''بچانا'' کے اداکارمحب مرزا اور اداکارہ صنم سعید دبئی میں پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گے، جس میں وہ فلم کے چوتھے گیت ''بچانا میش اپ'' کو لانچ کریں گے اور اس پر ڈانس پرفارمنس پیش کریں گے۔


جسے بالی ووڈ کے نامور ڈی جے کرن کماتھ نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ میش اپ فلم کے گانوں ''یاری''، ''کوئی لبدا'' اور''بچانا'' پر مشتمل ہوگا۔فلم کے ٹائٹل ٹریک ''بچانا'' میں گلوکار بینی دیال اورکومل غضنفر نے آواز کا جادو جگایا ہے جس کو کمپوز موسیقار علی شیر نے کیا ہے جبکہ گیت''یاری'' شفقت امانت علی اور عثمان قریشی نے گایا ہے۔

فلم میں صنم سعید ایک بھارتی لڑکی جبکہ محب مرزا پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اداکار عدیل ہاشمی بھی اس فلم میں بالکل منفرد کردار میں نظر آئیں گے۔ یہ ہدایت کار ناصر خان کی پہلی فیچر فلم ہے جس کورضوان سعید نے پروڈیوسکیا ہے۔ فلم 26 فروری کو ملک بھر کے سینما میں ریلیز کی جائے گی۔
Load Next Story