کراچی فائرنگ کے واقعات میں 4افراد ہلاک 2بوری بند لاشیں ملیں

اورنگی میں طفرحسین،ایم ٹی خان روڈپرسلیم،ملیرمیں پی پی کے علاقائی عہدیدارکابھائی ہلاک،نارتھ کراچی میںدکاندارنشانہ بنا

2افرادکی تشددزدہ بوری بندلاشیں نشترروڈ سے ملیں،فائرنگ کے دیگرواقعات میں خاتون،بچی اورپولیس اہلکارسمیت 10افرادزخمی۔ فوٹو: فائل

کراچی میں فائرنگ کے واقعات کے دوران4افرادہلاک ہوگئے جبکہ 2افرادکی بوری بند لاشیں ملیں،دیگرواقعات میں خاتون اورپولیس اہلکار سمیت 10افرادزخمی بھی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹائون کے علاقے پاکستان بازارمیں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے 30 سالہ ظفرحسین ہلاک ہوگیا،مقتول اورنگی ٹائون گلشن ضیاکارہائشی اورمقامی کمپنی میں ملازمت کرتاتھا،گھرسے کام پرجانے کیلیے نکلا تھا کہ الحبیب شادی ہال کے قریب گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا،مقتول کی ایک ہفتے بعد شادی طے تھی۔ایم ٹی خان روڈپرمسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ محمدسلیم ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت اسکی جیب سے ملنے والی دستاویزات سے ہوئی تاہم فوری طورپرواقعے کی نوعیت کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔


مقتول قائدآبادکارہائشی تھا۔ملیرلیاقت مارکیٹ میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے32سالہ محمدامین لاشاری ہلاک ہوگیا،مقتول قومی ایئر لائن میں ملازمت کرتاتھاجبکہ پیپلزپارٹی کے ملیر سٹی کے انفارمیشن سیکریٹری شریف لاشاری کابھائی ہے۔نارتھ کراچی سیکٹر 7/D1 انڈا موڑ کے قریب موبائل فون ایزی لوڈ کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے دکان کا مالک 25 سالہ سیدحمادجاں بحق ہو گیا،مقتول اسی علاقے میں مکان نمبر R/169 کارہائشی اور ماتمی کمیٹی کاممبر تھا۔نشترروڈگارڈن ایسٹ لکپتی شادی لان کے قریب دعامسجد والی گلی میں2 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں مقتولیں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں،مقتولین کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پرہاتھ پاؤں باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیااورسر پر گولیاں مار کر قتل کیاگیا،مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔

بلدیہ ٹائون سیکٹراے تھری مکان نمبر545میں شوہر نے گھریلوجھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے اپنی اہلیہ کو زخمی کردیا۔میٹھادر کے علاقے بولٹن مارکیٹ میں پرائزبانڈکی دکان پرموٹرسائیکل سوارلوٹ مارکررہے تھے کہ اس دوران میٹھادرتھانے کاسپاہی محمداشرف موقع پرپہنچ گیاجس پرملزمان نے فائرنگ کردی،ملزمان کی جوابی فائرنگ سے سپاہی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیااورملزمان فرارہوگئے۔الہ دین پارک کے سامنے لال فلیٹس کے قریب موٹرسائیکل سوارملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ شریف اللہ اور 24 سالہ حمزہ زخمی ہوگئے،دونوں زخمی پیشے کے اعتبارسے موچی ہیں۔گلستان جوہر میں کانٹی نینٹل بیکری کے قریب پھلوں کے ٹھیلوں پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پھل فروش عبدالرحمن اور کریم زخمی ہوگئے۔

ملیر غریب آباد ڈاکخانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے22سالہ محمدہارون اور26 سالہ محمدنعمان زخمی ہو گئے ۔فرنٹیئر کالونی محمدی مسجد کے قریب کی رہائشی13سالہ شائستہ گھر کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سرپر لگنے سے زخمی ہو گئی۔پاپوش نگرقبرستان لال مسجد کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے22 سالہ شاہ رضا خان زخمی ہو گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story