شہباز شریف سے اسلم رئیسانی کی ملاقات مدد مانگ لی ذرائع

لاپتہ افراد بازیاب کرائیں، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کریں، شہبازشریف کا مشورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی نے ملاقات کی ہے اور اپنی وزارت اعلیٰ بچانے کیلیے (ن) لیگ سے مدد مانگ لی۔


ملاقات ایک گھنٹے سے زائد تک جاری رہی جس میںملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور خصوصا بلوچستان حکو مت کے متعلق سپر یم کورٹ کی جانب سے دیے جانے والے احکام اور اسپیکر کی جانب سے اجلاس بلانے سے انکار کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور سردار اسلم رئیسانی نے (ن) لیگ سے سیاسی حمایت مانگی ہے جس پر شہباز شریف نے انکو مشورہ دیا کہ وہ بلو چستان میں لاپتہ افراد سمیت دیگر مسائل کو حل کر یں اور سپر یم کورٹ سے محاذآرائی کی بجائے اس کے احکام پر مکمل عملدرآمد کریں۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے شعبہ لائیواسٹاک سے وابستہ ممتاز امریکی کمپنی ورلڈ وائڈ سائرز کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعلی نے امریکہ میں حالیہ سمندری طوفان سینڈی کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کرتے ہوئے امریکی عوام کے لیے جذبہ خیرسگالی کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعلی شہباز شریف نے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری ٹولے نے مفاہمت کے نام پر جمہوریت کو بدنام کیا ہے اور ساڑھے چار برس کے دوران عوام کو جمہوری نظام کے ثمرات نہیں مل سکے۔ دریں اثناء ایک بیان میں وزیراعلی شہبازشریف نے کہا ہے کہ 3 نومبر2007 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، اس دن ڈکٹیٹر نے محض اپنے اقتدار کو بچانے کیلیے غیرآئینی اقدام کرتے ہوئے ملک میں ایمرجنسی نافذ کی۔
Load Next Story