جدہ نجی ایئرلائن کی پروازیں50گھنٹے تاخیرکا شکارمسافرپریشان

ہزاروں پاکستانی حجاج ایئرپورٹ پرپھنس گئے، رہنمائی کیلیے عملہ تھا نہ نئے اوقات سے آگاہی ملی

ہزاروں پاکستانی حجاج ایئرپورٹ پرپھنس گئے، رہنمائی کیلیے عملہ تھا نہ نئے اوقات سے آگاہی ملی. فوٹو فائل

نجی ایئرلائن کے ذریعے فریضہ حج کیلیے حجاز مقدس آنے والے ہزاروں پاکستانی حجاج جدہ ائرپورٹ پر پھنس گئے جہاں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔


خواتین اور بچوں سمیت ان پریشان حال مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے نجی ائرلائن کی پروازیں 50گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں ، ان پریشان حال مسافروں کی رہنمائی کے لیے نہ تو شاہین ایئر کا عملہ موجود ہے نہ ان کو تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کے نئے اوقات کے بارے میں آگاہ کیاجارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جدہ سے پشاور جانے والی پرواز میں 48گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے پر سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 60ہزارسعودی ریال کا جرمانہ عائد کیا ہے ۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاہین ائر کی مزید پروازوں پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں ایئرلائن کا موقف جاننے کے لیے متعلقہ حکام کو حج ٹرمنل پر تلاش کیا گیا مگر وہ دستیاب نہ تھے۔
Load Next Story