سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوگیا وزیراعظم
حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بھی بلوچستان سرفہرست رہے گا، وزیر اعظم نواز شریف
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ سول اور عسکری اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوگیا ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ درانی نے اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے مقلات کی، ملاقات کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال، ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پہلی بار کسی خاتون کا بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر منتخب ہونا خوش آئند ہے، بلوچستان ان کے دل کےقریب ہے۔ بلوچستان میں امن اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ سیکیورٹی اداروں کی کوششوں سے بلوچستان میں امن قائم ہوا ہے اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں بھی بلوچستان سرفہرست رہے گا۔