مولانا عبدالعزیز کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت 25 فروری تک منظور

مولانا عبد العزیز کےخلاف سول سوسائٹی کو دھمکیاں دینے اور شر انگیز تقریر کرنے کےمقدمات درج ہیں

عدالت نے مولانا عبدالعزیز کی ضمانت 50،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی ہے۔ 

ایڈیشنل سیشن عدالت نے لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کی دو مقدمات میں 25 فروی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔


لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ان کے خلاف دائر دو مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 50،50ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض مولانا عبدالعزیز کی درخواست ضمانت عبوری طور پر منظور کرلی، کیس کی مزید سماعت 25 فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ مولانا عبد العزیز کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ میں سول سوسائٹی کےمظاہرین کو دھمکیاں دینے اور کمیونٹی سینٹر گراؤنڈ میں شر انگیز تقریر کرنے پر 2 مقدمات درج ہیں۔
Load Next Story