لاہورمیں غیر قانونی طور پرمقیم بھارتی شہری گرفتار

افضل احمد بھارتی دارالحکومت نئی دلی کا رہائشی ہے، ایس پی ماڈل ٹاؤن

افضل احمد ولد مختار احمد غیر قانونی طور پر کاہنے میں مقیم تھا،ایس پی ماڈل ٹاؤن فوٹو: فائل

پولیس نے کاہنہ سے کئی برسوں سے غیر قانونی طور پر مقیم بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے۔


ایکپسریس نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے کاہنہ سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ملزم کو ماڈل ٹاؤن تھانے میں منتقل کرکے اس سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن مستنصر حسین کا کہنا ہے کہ حراست مین لیئے گئے بھارتی کا نام افضل احمد ولد مختار احمد ہے جو کہ نئی دلی کا رہائشی ہے، افضل کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا، ملزم سے جاسوسی سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
Load Next Story