میٹروبس پراجیکٹ کا عظیم الشان منصوبہ میرا مشن ہے شہباز شریف

غریب شہریوں کواشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی, شہباز شریف

غریب شہریوں کواشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی, شہباز شریف فوٹو : فائل

وزیراعلٰی پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میٹروبس پراجیکٹ کا عظیم الشان منصوبہ میرا مشن ہے۔


وزیراعلٰی پنجاب نے لاہورمیں میٹروبس پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائے گا اور لوگوں کو درپیش وقتی تکلیف جلد مستقل خوشی میں بدلنے والی ہے، غریب شہریوں کواشرافیہ سے بہتر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر آئیں گی۔

انہوں نےحکام کو ہدایت کی کہ پراجیکٹ کےلئے ڈرین کے کام کو تیزکیا جائے اور میٹرو بس کے ڈپو کے تعمیراتی کام جلد مکمل کیے جائیں، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو منصوبے کے مختلف سیکشنز پر ڈی جی ایل ڈی اے نے بریفنگ بھی دی۔

Recommended Stories

Load Next Story