تربت مند بلو میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

یہ افراد غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یونان جانا چاہتے تھے۔

یہ افراد غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یونان جانا چاہتے تھے۔ فوٹو: محمد ثاقب/ایکسپریس

ضلع تربت کے علاقے مند بلو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔


لیویز ذرائع کے مطابق تینوں افراد ہوٹل میں بیٹھے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اچانک ان پر اندھا دھندہ فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پنجاب سے بتایا جاتا ہے اور یہ افراد غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یونان جانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں کچھ عرصہ قبل بھی 17 افراد کو بس سے اتار کر کے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story