گوجرانوالہ وال پینٹنگ کے مقابلے میں 200 سے زائد طلبا وطالبات کی شرکت

طلبہ وطالبا ت نے جی ٹی روڈ پر سرکاری عمارت کی بیرونی دیوار پر100 سے زائد تصاویر بنائیں

طلبہ وطالبا ت نے جی ٹی روڈ پر سرکاری عمارت کی بیرونی دیوار پر100 سے زائد تصاویر بنائیں. فوٹو اعجاز محمود

وال پینٹنگ کا سب سے بڑا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں 200 سے زائد طلبا وطالبات نے حصہ لیا۔


گوجرانوالہ میں یوتھ فیسٹیول کے زیر اہتمام پہلی بار وال پینٹنگ کا سب سے بڑا مقابلہ منعقد کیا گیا جس میں ریجن بھر سے 200 سے زائد طلبہ نے حصہ لیا، طلبہ وطالبا ت نے جی ٹی روڈ پر سرکاری عمارت کی بیرونی دیوار پر100 سے زائد تصاویر بنائیں جن میں تاریخی و ثقافتی عمارتیں ، پاکستانی پرچم اور گوجرانوالہ کے پہلوانوں کی تصاویر شامل تھیں۔

طلبہ نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف گوجرانوالہ میں ایسے مقابلے کرانا خوش آئند ہے اس طرح کے مقابلوں کے ذریعے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں مدد ملے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story