سری لنکن انڈر19 ٹیم کے بولرمینڈس نے دونوں ہاتھوں سے گیند کرا کر سب کو حیرت زدہ کردیا
مینڈس دائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرتے ہیں لیکن بالکل اسی انداز سے وہ بائیں ہاتھ سے بھی بولنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکن بولرکمندو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کردیا۔
بنگلادیش کے شہر میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف کمندو مینڈس نے دونوں ہاتھوں سے بولنگ کرا کرجہاں بیٹسمینوں کو نچایا وہیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھ کو سب حیرت زدہ رہ گئے۔ مینڈس دائیں ہاتھ سے اسپن بولنگ کرتے ہیں لیکن بالکل اسی انداز سے وہ بائیں ہاتھ سے بھی بولنگ کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ مینڈس بولنگ دائیں ہاتھ سے کرائیں یا بائیں ہاتھ سے، ان کی بولنگ رفتاراور کوالٹی میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔