ڈی جی رینجرز نے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج پر فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی قائم کردی

واقعے کی تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

واقعے کی تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ، فوٹو؛فائل

ڈی جی رینجرز نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کےدوران فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی ایئرپورٹ پر پی آئی اےملازمین کے احتجاج کے دوران فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔ ڈی جی رینجرز کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کی سربراہی بریگیڈیئر رینک کے افسر کریں گے جب کہ کمیٹی واقعے کے محرکات کا جائزہ لے گی اورفائرنگ کے واقعے میں ملوث افراد کو منظر عام پر لانے کے لیے کام کرے گی۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے دوران انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔


واضح رہےکہ کراچی میں پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کے دوران پولیس اور رینجرز کی جانب سے ملازمین کی ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا جب کہ اس دوران پراسرار طور پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا جس کے نتیجے میں پی آئی اے کے 2 ملازمین جاں بحق ہوگئے۔ پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے واقعے کا مقدمہ حکومتی وزرا کے خلاف درج کرانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے۔

Load Next Story