فاروق عبداللہ کے رنویر کے ساتھ رقص کی وڈیو وائرل ہوگئی
کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے ایوارڈتقریب میں اداکارکیساتھ پرفارم کیاتھا
نئی دہلی میں گزشتہ دنوں ہونے والے ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے میراٹھی دھنوں پر اداکار رنویر سنگھ کے ہمراہ اپنے رقص کا مظاہرہ کیاجس کی وڈیو انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئی ہے ۔
بتایا گیاہے کہ رنویر سنگھ کو گزشتہ دنوں ہونیوالی ایوارڈ تقریب میں ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''باجی راو مستانی'' میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ،ذرائع کے مطابق انھیں بہترین انٹر ٹینر کا ایوارڈ دینے کے لیے فاروق عبد اللہ کو اسٹیج پر مدعو کیا گیااور جب رنویر سنگھ ایوارڈ لینے اسٹیج پر آئے تو''ملہاری گانے پر فارو ق عبد اللہ کے ساتھ رقص بھی کیاجس پر حاضرین حیران رہ گئے۔