جائے وقوعہ پرفارنسک ٹیم کی موجودگی کویقینی بنایا جائے
جیلوںسے رہائی پانیوالے قیدیوںکی فہرست بنائی جائے،ایڈیشنل آئی جی اقبال محمود
ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے کہا ہے کہ جرائم میں ملوث افراد پرکڑی نگاہ رکھنے کے لیے جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوںکی فہرست کے حصول کو ممکن بنایا جائے گا،انھوںنے تمام افسران کوہدایت دی کہ جرائم کی صورتحال پرفوری قابو پا یا جائے۔
وہ گذشتہ روز سینٹرل پولیس آفس میںاجلاس سے خطاب کررہے تھے، انھوں نے کہا کہ سینٹرل جیل اور ملیر جیل پر ایک ایک پولیس اہلکار کی تعینانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر جیلوں سے رہائی پانے والے قیدیوں کی فہرست کے حصول کو ممکن بنایا جائے، ان کا کہنا تھا کہ سنگین جرائم کے جائے وقوعہ پرکرائم برانچ کی فارنسک ٹیم کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے،موجودہ صورتحال کے تحت درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلیے تمام سپروائزری افسران ،ضلعی ایس ایس پیزکو متعلقہ ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز اور اسٹیشن ہائوس افسران کی کارکردگی میں اضافہ کرنا ہوگا ،
ان کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے جرائم کے جائے وقوعہ پرمعائنہ ودیگر ضروری تفتیشی امورکے سلسلے میںمتعلقہ سینئر پولیس کی بلاتاخیر موجودگی یقینی بنایا جائے، اقبال محمود نے مزید ہدایات دیں کہ پروایکٹو پولیسنگ کے ذریعے تمام ضلعی ایس ایس پیز اورایس ایچ اوزانسداد جرائم کیلیے ہر ممکن اقدامات کریں جبکہ دفاتر ملزمان کی شناخت کے لیے سنجیدہ کاوشیں کرتے ہوئے ایس ایس پی اے وی سی سی یا اے سی ایل سی اورکیس کے آئی او سے رابطہ یقینی بنایا جائے۔