کھلاڑی 786 کا پریمیئر پاکستان میں کرنا میری دلی خواہش ہے اکشے کمار
اکشے کمار نے کہا کہ پاکستان بھارتی فلموں کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔
بھارتی اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ وہ اپنی فلم "کھلاڑی 786" کا پریمیئر پاکستان میں کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔
اپنی فلم " کھلاڑی 786" کی پروموشن کے سلسلے میں ممبئی سے پاکستانی صحافیوں سے لاہور میں ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے اکشے کمار نے کہا کہ پاکستان بھارتی فلموں کی بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔
ویڈیو کانفرنس میں اکشے نے لوگوں کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ٹوئینکل کھنہ کے فلموں میں کام کرنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔
فلم کے حوالے سے اکشے نے بتایا کہ فلم کھلاڑی 786 کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، 786صرف ایک عدد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آنا اور اپنی فلم کے پریمیئر میں شرکت کرناان کی دلی خواہش ہے۔

اکشے کمار نے کہا کہ دس برس قبل پاکستان آیا تھا تو لاہوری کھانا کھانے کا اتفاق ہوا اور آج تک پوری دنیا میں ایسا کھانا نہیں مل سکا۔