یمن میں امریکی ڈرون حملے میں سینئرالقاعدہ رہنما سمیت 5 افراد ہلاک
ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا القاعدہ کمانڈر جلال بیلادی مقامی امیرتھا جس کے سرکی قیمت 5 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔
یمن کے صوبے ابیان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں سینئرالقاعدہ رہنما سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ امریکا کی جانب سے القاعدہ رہنما کے سرکی قیمت 5 ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے یمن کے صوبہ ابیار کے علاقے مراکیشا میں القاعدہ رہنما جلال بیلادی الیاس ابو حمزہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جو اپنے 2 محافظوں سمیت موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ڈرون حملے میں مجموعی طور پر 5 افراد ہلاک ہوئے۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والا سینئرالقاعدہ رہنما جلال بیدی مقامی امیرتھا جس کی یمن کے مختلف صوبوں پر حاکمیت تھی اس کے علاوہ وہ 2013 میں دارالحکومت صنعا میں مغربی سفیروں پر حملوں کی منصوبہ بندی اور حملہ کرنے والوں کا سہولت کار تھا جس کی معلومات فراہم کرنے والے کے لئے 5 ملین ڈالرانعام کا اعلان کیا گیا تھا۔