مطالبات کی منظوری کیلیے گڈز ٹرانسپورٹرزکی ملک بھرمیں ہڑتال

کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے 12ہزار گاڑیاں کھڑی کر دیں، دیگر شہروں میں بھی نقل و حرکت بند

حکومت کو 17مطالبات پیش کیے ہیں، اضافی ٹیکسزکو واپس لیاجائے، صدر ٹرانسپورٹ الائنس فوٹو: محمد عظیم / ایکسپریس

لاہور:
گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منوانے کیلیے جمعرات سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ہے۔


گڈز ٹرانسپورٹرز نے مطالبات منوانے کیلیے جمعرات سے ملک بھر میں غیرمعینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی ہے جس کے باعث درآمدات اور برآمدات شدید متاثر ہوگئی ہیں یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کی جانب سے مطالبات منوانے کیلیے جمعرات سے پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا گیا ہے، الائنس کے صدر خالد خان نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹزز کی جانب سے حکومت کو 17مطالبات پیش کیے ہیں جن کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

حکومت ٹیکسز میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے، سروسز ٹیکس میں 16فیصد اضافہ ختم کیا جائے، موٹر وے پولیس، این ایچ اے کی جانب سے ٹرانسپورٹزز کا استحصال اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں، خالد خان نے کہا کہ کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز نے 12ہزار گاڑیاں پورٹ قاسم، ناردرن بائی پاس اور ماڑی پور ٹرک اسٹینڈ پر کھڑی کر دی گئی ہیں جبکہ ملک بھر میں لاکھوں گاڑیوں کی نقل وحرکت احتجاجاً بندکردی گئی ہے۔
Load Next Story