پشاور سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ہنگو سے تعلق رکھنے والے مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ہیروئن کے 90 کیپسول برآمد ہوئے، اے این ایف

ہنگو سے تعلق رکھنے والے مسافر کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے ہیروئن کے 90 کیپسول برآمد ہوئے، اے این ایف. فوٹو: فائل

PESHAWAR:
اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کر کے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اے این ایف نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے پشاور سے دبئی جانے والے مسافر کی تلاشی لی تو اس کے جسم سے ہیروئن سے بھرے 90 کیپسول برآمد ہوئے، ملزم نے ہیروئن کے کیپسول اپنے جسم کے مختلف حصوں میں چھپا رکھے تھے۔

اے این ایف حکام کے مطابق ہیروئن سمگل کرنے والے ملزم کا تعلق ہنگو سے ہے جب کہ برآمد کی گئی ہیروئن کی قیمت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load Next Story