بنو رانی دلہنیا بنے گے۔۔۔۔۔ مگر کب
تیس سال سے زاید عمر کی بولی وڈ ہیروئنز جنہوں نے شادی نہیں کی
ISLAMABAD:
شادی کا بندھن دنیا کا شاید سب سے خو ب صورت اور پر کشش رشتہ ہے۔ یہ واحد رشتہ ہے جو دنیا میں بنتا ہے اور یہیں ختم بھی ہوجاتا ہے۔ من پسند جیون ساتھی ہو تو زندگی آسان اور ہموار گزرتی ہے، بہ صورت دیگر ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے کئی جوڑیاں ٹوٹ بھی جاتی ہیں۔
اس لیے شادی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک جوئے کی طرح ہی ہے۔ بازی جیت گئے تو نَیّا پار ورنہ ڈوب جانا ہی مقدر بنتا ہے۔ شادی کے لیے بڑے بوڑھے یہ بھی فرما گئے ہیں کہ یہ ایک ایسا لڈو ہے جو کھائے پچھتائے جو نہ کھائے وہ بھی پچھتائے۔ بولی وڈ کی کئی پُرکشش اور حسین و جمیل ہیروئنز اپنی شادی کی عمر گنوا کر کے ابھی تک کنواری ہی ہیں۔
تیس سال سے اوپر ہونے کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔ ایسا نہیں کہ ان کا کوئی بوائے فرینڈ نہیں یا پھر وہ شادی ہی نہیں کرنا چاہتیں بل کہ کوئی نہ کوئی رکاوٹ ان کے اور شادی کے درمیان کھڑی ہے۔ یہاں بولی وڈ کی کچھ ایسی ہی ہیروئنز کا تذکرہ کیا جارہا ہے جو ابھی تک جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں:
٭ملائکہ شیراوت: فلموں میں اپنی عریانیت اور بے باکی کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ ملائکہ کے کریڈٹ پر مہیش بھٹ کی فلم مرڈر کا کام یابی کے علاوہ دوسرا کوئی خاص کام نہیں۔ ملائکہ نے خود کو ایک بولڈ ہیروئن کے طور پر پیش کیا۔ اس لیے بہ حیثیت اداکارہ ان کی کوئی پہچان نہیں۔ انہوں نے کچھ غیرملکی فلموں میں بھی کام کیا، لیکن ان میں بھی وہ اداکارانہ صلاحیتوں کے بجائے اپنی جسمانی کشش کی نمائش ہی کرتی رہیں۔ اس لیے بولی وڈ میں ان کا فلمی سفر غیرہم وار ہی چل رہا ہے۔
37سالہ اداکارہ ملائکہ کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا رہا کہ انڈسٹری میں آنے سے پہلے ہی وہ شادی کر کے طلاق بھی لے چکی تھیں، لیکن ملائکہ نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ آج کل وہ انڈین ٹی وی شو Bachelorette's Indian version. کے ذریعے اپنے لائف پارٹنر کی تلاش میں ہیں۔
٭پریانکا چوپڑہ: اکتیس سالہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے شاید وہ سب کچھ پالیا جو کسی بھی ہیروئن کا خواب ہوسکتا ہے۔ وہ ایک کام یاب ترین ماڈل اور مس ورلڈ ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر فیشن، برفی، سات خون معاف، ڈان اور کرش جیسی بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔
انہیں بہترین اداکارہ کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ وہ سنگر کے طور پر بین الاقوامی سطح پر اپنا نام بناچکی ہیں۔ غیرملکی بینڈز کے ساتھ ان کی کی سنگنگ نے ان کی شہرت میں اضافہ کیا۔ ایک اداکارہ ہونے کے ناتے پریانکا کے پاس دولت شہرت اور پیسہ سب ہی کچھ تو ہے، لیکن لائف پارٹنر کے معاملے میں وہ ابھی خالی ہاتھ ہیں۔
ان کے کواسٹارز ہرمن بیجوہ اور شاہد کپور کے ساتھ ان کے رومانس کی خبریں بھی آتی رہیں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ یہ تعلقات بھی ختم ہوگئے۔ پریانکا کی فیملی کی جانب سے ان پر کوئی دباؤ نہیں وہ جہاں چاہیں جس سے چاہیں شادی کر سکتی ہیں، مگر ایسا مسٹر پرفیکٹ کہیں ملے بھی تو جیسا پریانکا چاہتی ہیں۔
٭نرگس فخری: 34سالہ سابق امریکن ایکٹرس اور ماڈل نرگس فخری، جنہیں بولی وڈ میں شہرت رنبیر کے ساتھ فلم راک اسٹار کے ذریعے ملی، اپنی خوب صورتی کی وجہ سے سب ہی کے دلوں میں گھر کرگئیں۔ 2012میں وہ سوشل نیٹ ورک پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پرسنالٹی تھیں۔ آج کل دوسری ٹاپ کلاس اداکاراؤں کی طرح نرگس بھی انٹرنیشنل برانڈ ایبسیڈر بن چکی ہیں اور ان کی کچھ فلمیں بھی زیرتکمیل ہیں۔
یہ سب کچھ ہونے کے باوجود وہ ابھی تک اکیلی ہیں اور لائف پارٹنر کے بغیر زندگی گزار رہی ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فلم ساز یش چوپڑہ کے چھوٹے صاحب زاد ے اودے چوپڑہ کے ساتھ ان کے رومانس کی خبریں گردش میں تھیں اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جلد ہی دونوں شادی کرلیں گے، لیکن کچھ بھی نہ ہوا۔ رومانس کا یہ قصہ جتنی تیزی سے شروع ہوا اتنی ہی جلدی ختم بھی ہوگیا۔ اس معاملے پر دونوں ہی نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی، لیکن ایک بار ایک انٹرویو میں نرگس کا کہنا تھا کہ میں ایک آزاد عورت ہوں اور آزاد ہی رہنا چاہتی ہوں۔ میں صرف اپنا کیریر اور پیسہ بنانا چاہتی ہوں اور کچھ نہیں۔
اس لیے اگر میں شادی نہیں بھی کرتی تو یہ کچھ برا بھی نہیں۔ مجھے اکیلے رہنا پسند ہے۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں کسی بھی مرد کی اپنے اوپر حاکمیت بر داشت کر پاؤں گی۔ میں اپنی آزادی کسی قیمت پر کھونا نہیں چاہتی۔
٭سشمیتا سین: 1994میں انہوں نے مس یونی ورس کا ٹائٹل حاصل کیا اور پہلی ہندوستانی عورت ہونے کے ناتے تاریخ رقم کی۔ بولی وڈ میں ان کے کیریر کا آغاز نہایت سست روی سے ہوا لیکن بعدازاں اپنی چارمنگ شخصیت اور ذہانت کے بل بوتے پر وہ یہاں بھی جلد مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ کام یاب بھی ہوتی چلی گئیں۔
37سالہ اداکارہ کے کئی ہیروز اور دوسرے لوگوں کے ساتھ نام لیے گئے، جن میں رندیپ ہوڈا، وسیم اکرم، مدثر مرز ا وغیرہ شامل تھے، لیکن ان سب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے سشمیتا نے ہمیشہ یہی کہا کہ یہ سب میرے بہت اچھے دوست ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں اور مجھے ان کی دوستی پر ناز ہے۔
سشمیتا سنگل مدر ہونے کے حوالے سے مشہور ہیں، کیوںکہ انہوں نے دو لڑکیوں رینا اور علیشاہ کو ان کی کم عمری ہی میں گود لے لیا تھا اور اب وہ ان کی ماں ہیں۔ ایک انٹرویو میں سشمیتا کہا تھا کہ میری کوشش ہے کہ میں اپنا زیادہ سے زیادہ وقت اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزاروں۔ شادی کرنا میری زندگی کا مقصد نہیں۔ میں اپنی زندگی کو اس کے بغیر بھی مکمل محسوس کرتی ہوں۔
٭بپاشا باسو: بنگالی حسینہ بپا باشو اپنی سحرانگیز شخصیت کی بدولت پُرکشش اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں۔ فلم جسم کے ذریعے شہرت پانے والی اداکارہ کا اپنے ساتھی اداکار جان ابراہام کے ساتھ لمبے عرصہ تک تعلق رہا اور دونوں ہر بار ہر انٹرویو میں یہ کہتے رہے کہ وہ دونوں بہت جلد شادی کر نے والے ہیں، لیکن کچھ بھی نہ ہوا اور یہ تعلق ایک جھٹکے میں ٹوٹ گیا۔ جان نے شادی کرلی اور بپاشا اکیلی رہ گئیں۔
جان کے بعد دینو موریا اور ہر من بیجووہ کے ساتھ بھی ان کے تعلقات کی خبریں آتی رہیں، لیکن ان میں بھی کوئی صداقت نہیں۔ 34 سالہ اداکارہ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنے جیون ساتھی کی تلاش ہے اور جیسے ہی انہیں لگا کہ ان کی تلاش ختم ہو گئی ہے، وہ شادی کرلیں گی۔
٭پریتی زینٹا: چلبلی او ر ببلی اداکارہ پریتی زینٹا جو اپنی ڈمپل مسکراہٹ کی وجہ سے بھی مشہور ہیں، ایک کام یاب ترین خاتون سمجھی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتادیا ہے کہ مرد کے بغیر بھی زندگی کام یاب اور خوش وخرم گزاری جاسکتی ہے۔ وہ انڈین سپر لیگ میں کنگز پنجاب الیون کی مالک ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کا بھی آغاز کردیا ہے اور بہت جلد وہ ڈائریکٹر کی کرسی سنبھالے بھی نظر آئیں گی۔ کل ہو نہ ہو اور ویر زارا جیسی سپر ہٹ فلمیں دینے والی اداکارہ پریتی زینٹا زندگی کو اپنے طریقے سے گزارنا پسند ہے۔ وہ کسی کی مداخلت برداشت نہیں کر سکتیں۔
38 سالہ پریتی کے برطانوی نژاد بزنس میں نیس واڈیا سے لمبے عرصہ تک تعلقات رہے، جو بغیر کسی نتیجے پر پہنچے ختم ہوگئے تھے۔ ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے پریتی نے کہا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی زندگی بڑی مطمئن گزر رہی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے پاس محبت کا وقت نہیں اور نہ ہی کسی سے غیرضروری تعلقات بنانے کا ٹائم ہے۔ جہاں تک شادی کی بات ہے تو جب مجھے میرا مسٹر رائٹ مل گیا میں شادی کر لوں گی، اسے چھپاؤں گی نہیں۔
٭ارمیلا ماتونڈکر: 1980میں فلم معصوم سے بہ طور چائلڈ اسٹار اپنا کیریر شروع کرنے والی اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر نے بعد میں کچھ اچھی اور کام یاب فلموں میں کام کر کے خود کو انڈسٹری کی بہترین اداکارہ ثابت کیا۔ اس بات میں تو کوئی شک کی گنجائش ہی نہیں کہ ارمیلا ایک بہترین اداکارہ ہیں جو مشکل سے مشکل کردار بھی بڑی مہارت سے کرتی ہیں۔ انھوں نے رنگیلا، جدائی، ستیہ، پیار تو نے کیا کیا، نرسہما اور چمتکار کے علاوہ بھی کئی فلموں میں کام کیا۔
39 سالہ اداکارہ آج کل فلموں سے دور ہیں اور فی الحال شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ شادی کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میں اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہوں اور شادی کی ضرورت محسوس نہیں کرتی۔ میں اپنی زندگی میں کوئی ایسا تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی جو میری پوری زندگی کو بدل کے رکھ دے۔ میں کسی کے ساتھ نہیں بل کہ اکیلے زندگی گزارنا پسند کروں گی۔
٭تبو: بولی وڈ میں بہت سی ایسی اداکارائیں ہیں جو اپنے معیاری اور بہترین کام کی بدولت شہرت رکھتی ہیں۔ تبو کا شمار بھی ان ہیروئنز میں کیا جاتا ہے، جنہوں نے خود کو پروفیشنل اور کام یاب اداکارہ ثابت کیا۔ کیریر کے دوران ان کا نام کئی ساتھی ہیروز کے ساتھ آیا، لیکن کوئی بھی تعلق دیرپا ثابت نہ ہوسکا۔
تبو نے کچھ انٹرنیشنل فلموں میں کام کیا۔ آج کل وہ فلموں سے دور ہیں اور شادی کا کو ئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ اس بارے میں 41 سالہ اداکارہ تبو کا کہنا ہے کہ یہ جو چیز (شادی) ہے نہیں اس کے بارے میں بات کرنے کا کیا فائدہ؟ میری زندگی میں یہ ٹاپک بہت پرانا ہوچکا ہے۔ میں اپنی زندگی سے مطمئن ہوں اور اب مجھے کسی کی تلاش بھی نہیں۔
٭امیشا پاٹل: سپرہٹ فلم کہو نا پیار ہے سے اپنے کیریر کا آغاز کرنے والی اداکارہ امیشا پاٹل کے کیریر میں اس فلم کے بعد کوئی دوسری ہٹ اور کام یاب فلم نہیں۔ اس فلم کے بعد ان کی بہ طور سولو ہیروئن جو فلم بھی ریلیز ہوئی وہ فلاپ ہوگئی اور جو ہٹ ہو ئی اس میں ہیروئن کوئی تھی، امیشا سائڈ رول میں نظر آئیں۔
37 سالہ اداکارہ کے کیریر میں کئی لو افیئر سامنے آئے جن میں فلم میکر وکرم بٹ کے ساتھ ان کے تعلقات سب سے زیادہ مضبوط تھے، لیکن پھر ان میں علیحدگی ہوگئی۔ امیشا اپنی زندگی سے خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ شادی میں کیا رکھا ہے۔ میں نہیں چاہتی کہ میری آزادی میں کو ئی دخل اندازی کرے یا کسی قسم کی پابندیاں لگائے۔ میں ایسے ہی زندگی گزارنا پسند کروں گی۔