پی آئی اے کاغیراستعمال شدہ ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا اعلان
معمول کے آپریشن کی بحالی کے بعد ریفنڈ کے کلیم نمٹائے جائیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ احتجاج کے دوران اندرون ملک اور بیرون ممالک پروازکیلیے مسافروں کی جانب سے خریدے گئے ٹکٹ جواستعمال نہیں ہوئے ان کی رقم واپس کردی جائے گی۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق غیراستعمال شدہ ٹکٹوں پر کوئی کٹوتی نہیںکی جائے گی، معمول کے آپریشن کی بحالی کے بعد ریفنڈکے کلیم نمٹائے جائیںگے۔ دریں اثنا پی آئی اے نے اتحاد ایئر لائنز کے ساتھ بھی کنفرم ٹکٹ کے حامل مسافروں کو منزل تک پہنچانے کے انتظامات کرلیے ہیں۔