افغانستان میں پرتشدد واقعات کا خاتمہ سیاسی مفاہمتی عمل کےذریعے ہی ہوگا سرتاج عزیز

افغان امن مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے، مشیر خارجہ

پائیدارامن اوراستحکام کے لئے ہم مل کرکام کرنا چاہتے ییں، سرتاج عزیز فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیزکہتے ہیں کہ افغانستان میں پرتشدد واقعات کا خاتمہ سیاسی مفاہمتی عمل کےذریعے ہی ہوگا۔


اسلام آباد میں افغان مفاہمتی عمل کی بحالی کیلئے چارملکی مذاکرات سے خطاب کے دوران مشیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان کے عوام نےافغان جنگ میں بڑی مشکلات اٹھائی ہیں۔ پاکستان افغان قومی حکومت کی امن کے لیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے، مذاکرات کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کاپرعزم ہونا ضروری ہے،پائیدار امن اور استحکام کے لئے ہم مل کر کام کرنا چاہتے ییں۔

سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ کابل میٹنگ میں افغان طالبان کوغیرمشروط مذاکرات میں شرکت کا کہا گیا، امید ہے یہ چار ملکی گروپ افغانستان میں مفاہمت کےلیے حکومت افغانستان اورطالبان سے جلد مذاکرات کرے گا۔
Load Next Story