داودی بوہراجماعت سے تعلق رکھنے والے 2 افراد سپردخاک
تدفین میں بوہری جماعت کے افرادکی بڑی تعدادمیںشرکت،سوگ میں کاروبارمراکزبندرہے.
حیدرآباد میں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے داودی بوہراجماعت کے دوافرادکواتوارکی صبح داودی جماعت کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب کینٹ پولیس اسٹیشن کی حدمیںبوہری بازارکے قریب موٹر سائیکل پرسواردومسلح افراد نے فائرنگ کر کے داودی بوہراجماعت سے تعلق رکھنے والے شبیربوہر ولد محمد عیسیٰ اورمرتضی ولد علی بھائی کوقتل جبکہ ایک شخص کوزخمی کر دیا تھا۔ مقتولین کی نمازجنازہ اتوارکی صبح محمدی مسجد صدر میں ادا کی گئی اورانھیں کانچ مل کے قریب آٹو بھان روڈ پرواقع قبرستان میں سپرد خاک کر دیاگیا۔
نمازجنازہ اورتدفین میںبوہری جماعت کے افرادکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔دوسری جانب دونوںکے قتل کے سوگ میں صدر اور بوہری بازار کے علاقوں میں کاروبار بندہے۔