رواں سال موسم سرما کے دوران گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی آئیگی مسعود صدیقی
4 ماہ کے دوران کئی ملین کیوبک گیس سسٹم میںشامل کی گئی،مقامی افرادکوسہولیات کی فراہمی کے لیے 33 کروڑروپے مختص کیے ہیں.
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈکے منیجنگ ڈائریکٹر مسعود صدیقی کاکہنا ہے کہ توانائی کے بحران کوکم کرنے کیلیے گیس اورتیل کی پیداوار بڑھائی جا رہی ہے۔
گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں کمی ضرورآئیگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے حیدرآبادکے قریب او جی ڈی سی ایل ٹنڈو عالم آئل گیس کمپلیکس میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ توانائی بحران کو کم کرنے کیلیے گیس اور تیل کی پیداوارکو بڑھانے کی بھرپور کوشیشںکی جا رہی ہیں اور گزشتہ 4ماہ کے دوارن کئی ملین کیوبک گیس سسٹم میں شامل کی گئی ہے جس کے پیش نظرگزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال موسم سرما میں گیس کی لوڈشیڈنگ میںکمی ضرورآئیگی۔
کمپنی میں80 فیصد ملازمین مقامی ہیں اورکمپنی مقامی افرادکیلیے روزگارکے مواقع بڑھانے کے ساتھ ساتھ انھیں تعلیم، صحت پینے کے صاف پانی اور دیگر سہولیات بھی فراہم کر رہے ہیں جبکہ سندھ میں مقامی افرادکو سہولیات کی فراہمی کیلیے 33کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ انھوںنے مزیدکہاکہ کمپنی میں ٹھکیداری نظام کو ختم کر کے اس کے تحت کام کرنیوالے افرادکو پے رول پرلایا گیا اور ان ملازمین کو کمپنی پالیسی کے مطابق وہ تمام سہولیات مہیا کی جائینگی جس کی سمری منظور ہوئی ہے۔ گیس اور تیل پیدا کرنیوالی کمپنیاں وزارت پٹرولیم کی سرپرستی میں اچھا کام کر رہی ہیں۔
او جی ڈی سی ایل ملک میں تیل اور گیس پیدا کرنیوالی بڑی کمپنیوں میں شامل ہیں اور ملازمین کے ساتھ مل اسے مزید ترقی دینگے۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروڈکشن خالد سبحانی، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز مسعود نبی، منیجر پروڈکشن ملک ارشد، سی بی اے یونین کے مرکزی صدر چوہدری اکرم، جنرل سیکریٹری کلیم خان، عبدالحکیم کھوسو اور ٹنڈو عالم آئل کمپلیکس سمیت دیگر آئل فیلڈز کے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔