کراچی میں رینجرزاور پولیس کی کارروائیوں کے دوران 56 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

گرفتارملزمان میں سے 7 کا تعلق کالعدم تنظیموں جب کہ 5 کا سیاسی جماعت سے ہے

گرفتار افراد سے  اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا،پولیس:فوٹو:فائل

پولیس اور رینجرز نے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 56 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مصدقہ اطلاعات پر مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کئے ۔ مصدقہ اطلاعات پر کی گئی کارروائیاں لانڈھی، ملیر، لیاقت آباد، لیاری، عظمان آباد، رنچھوڑ لین، گھاس منڈی، صدر اور لائنز ایریا میں کی گئیں۔ آپریشن کے دوران 56 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضےسے اسلحہ ، دستی بم ، منشیات اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کے ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان میں ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، اشتہاری اور مفرور، ملزمان بھی شامل ہیں، ان ملزمان میں 7 کا تعلق کالعدم تنظیموں اور جب کہ 5 کا سیاسی جماعت سے ہے۔
Load Next Story