پی ایس ایل اسلام آباد یونائیٹیڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دے دی
اسلام آباد یونائیٹیڈ کے 133 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 130 رنز بنا سکی۔
پی ایس ایل کے ساتویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگزکے خلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر132 رنز بنائے جس کے تعاقب میں کراچی کنگز کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور میچ کے آخری 2 اوررز میں مقابلہ دلچسپ ہوگیا اور روی بوپارا کی جارحانہ بیٹنگ نے اسلام آباد یونائیٹیڈ کو مشکل میں ڈال دیا لیکن کراچی کنگز ہدف کو عبور کرنے میں صرف 2 رنز دوری پر تھی کہ اوورز مکمل ہوگئے۔
کراچی کنگز نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپننگ بلے باز 3 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے،لینڈل سمن ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جب کہ جیمس ونز 2 رنز بنا کر سعید اجمل کا شکار بنے جس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شعیب ملک نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی بالترتیب 29 اور 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ پر شکیب الحسن اورافتخار احمد نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن وہ بھی بالترتیب 20 اور 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ اس وقت سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہوا جب کہ کراچی کنگز کو 2 اور میں 32 رنز درکار تھے۔ کریز پر موجود روی بوپارا اور اسامہ میر نے بڑے اسٹروک کھیلتے ہوئے آندرے رسلز کے 19ویں اوور میں 13 رنز حاصل کئے۔ جیت کے لئے آخری اوور میں کراچی کنگز کو 18 رنز درکار تھے اور تمام تر امیدیں روی بوپارا سے لگی تھیں اور انہوں نے ایک چھکا اور ایک چوکا لگا کر جیت کو قریب کردیا لیکن ہدف سے 2 رنز دوری پر وہ ہمت ہار گئے۔ روی بوپارا 32 اور محمد عامر 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے سعید اجمل نے 3،رومان رئیس، آندرے رسلز اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر سعید اجمل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل اسلام آباد کی جانب سے شین واٹسن اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تو پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر عماد وسیم نے واٹنس کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جب کہ شرجیل خان 28 رنز بنا کر عامر کا شکار بنے۔ اشعر زیدی کو روی بپارا نے رن آؤٹ کیا جب کہ آندرے رسل 2 رنز بنا کر اسامہ میر کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ ہوئے، خالد لطیف 39 کے انفرادی اسکور پر روی بپارا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ سین بلنگزبھی 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق بھی 4 رنز ہی بنا سکے جب کہ عمران خالد نے 12 رنز اسکور کئے۔ محمد سمیع نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔ کراچی کنگز کی جانب سے روی بپارا نے 2 جب کہ محمد عامر، عماد وسیم اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔