تھپڑ کیس وحیدہ شاہ کو 2سال کے لیے نا اہل قرار دے دیا

کسی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑ سکیں گی، وحیدہ شاہ نے جمہوریت کو بدنام کیا، چیف الیکشن کمشنر

کسی اسمبلی کا انتخاب نہیں لڑ سکیں گی، وحیدہ شاہ نے جمہوریت کو بدنام کیا، چیف الیکشن کمشنر، فوٹو: فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخرالدین جی ابراہیم نے وحیدہ شاہ کیس کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے انھیں 2 سال کے لیے کسی بھی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے کیلیے نا اہل قرار دے دیا۔


وحیدہ شاہ نے سندھ اسمبلی کے حلقے سے ضمنی انتخاب کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر ریٹرننگ افسر کو تھپڑ مارا تھا۔ الیکشن کمیشن سے جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق 24اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر نے وحیدہ شاہ کو طلب کیا اور ان سے وضاحت طلب کی۔ چیف الیکشن کمشنر کے مطابق وحیدہ شاہ کے اس عمل نے جمہوریت اور پورے انتخابی عمل کو بدنام کیا ہے۔ اگر کسی امیدوار کو انتخابی عملے کو مارنے پیٹنے یا گالیاں دینے کی آزادی دیدی جائے تو اس سے پورا عمل متاثر ہوتا ہے۔

 
Load Next Story