او جی ڈی سی پیپرا قوانین کے بر عکس رگز کی خریداری کا ٹھیکہ چینی فرم کو دیدیا گیا
ٹھیکے پر سوال اٹھانے والے افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا
پاکستان کی سب سے بڑی تیل وگیس کی کمپنی 'ا و جی ڈی سی' نے دو بڑی رگز کی خریداری کا ٹھیکہ غیرملکی کمپنی میسرز آر جی پیٹرو (گروپ) کمپنی لمیٹڈچائنہ کو دے کر پیپرا قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔
اس سے نہ صرف خریداری کے عمل کو سوالیہ نشان بنادیا گیا بلکہ اس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچنے کا بھی خدشہ پیداہوگیا ہے ۔ ایکسپریس انوسٹی گیشن سیل کو اپنے ذرائع سے ملنے والے اوجی ڈی سی کے ریکارڈ سے ظاہرہوتا ہے کہ اس سرکاری کمپنی نے میسرزآرجی پیٹرو گروپ کمپنی چائنہ کو دو بڑی رگز کی خریداری کا ٹھیکہ دینے کیلئے پیپرا قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ پیپرا قوانین سرکاری اداروں کیلئے آلات کی خریداری جس میں عوام کے ٹیکس کا پیسہ خرچ ہوتا ہے، کو پوری طرح شفاف بنانے اور تمام پارٹیوں سے مساوی سلوک کرنے پرزور دیتے ہیں لیکن اوجی ڈی سی نے ٹھیکے میں کئی ایسے اقدام کیے جو پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتے ہیں۔ ان خلاف ورزیوں کی فہرست میں کامیاب فرم میسرز آر جی پیٹرو گروپ کمپنی لمیٹڈ چائنہ کو سپرپارٹس کی فراہمی کی مد میں بولی کی کل قیمت کو بدلنے کی اجازت دی گئی ۔
پیپرا قوانین اوجی ڈی سی سمیت تمام سرکاری اداروں کو پابند بناتے ہیں کہ وہ فنانشل آفر کھولے جانے کے بعد کسی فرم کی جانب سے بولی کی اصل ویلیو کو تبدیل نہیں کرسکتے۔ قومی مفادات کے منافی اقدامات میں میسرز آر جی پیٹروگروپ کمپنی لمیٹڈ کی مشکوک قیمت ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ اس کے علاوہ میسرز آر جی پیٹرو گروپ کمپنی لمیٹڈ چائنہ نے اپنے انوائس میں دو قیمتیں درج کیں، ایک قیمت رگز کی کراچی فراہمی اوردوسری ڈسپیچ کی جگہ کی درج کی گئی۔ ان دو قیمتوں کا اندارج غالباً سب سے کم قیمت پر رگز فراہم کرنے والی کمپنی بننے کیلئے کیا گیا۔ اوجی ڈی سی نے نہ صرف25.9ملین ڈالر کی کم قیمت کی بجائے27.5 ملین ڈالر کی قیمت پر ٹھیکہ دینے کیلئے لیٹرآف انٹنٹ( اظہار دلچسپی کا خط) جاری کردیا بلکہ بولی میں دو قیمتوں کا معاملہ اٹھانے والے سپلائی چین مینجمنٹ کے افسران کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انکا تبادلہ کردیا کی تاکہ دوسرے اس سے عبرت پکڑیں اور آئندہ کسی ٹھیکے کے طریقہ کار پرکوئی سوال کرنے کی جرات نہ کریں۔
میسرز آرجی پیٹروگروپ کمپنی لمیٹڈ چائنہ کو رگز کی خریداری کا ٹھیکہ دینے کے معاملے پر اس دوڑ میں شامل ایک دوسری پارٹی میسرز شان ڈانگ کیروائی پٹرولیم لمیٹڈ چائنہ نے اوجی ڈی سی کو لکھے گئے اپنے خط میں پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا ہے اور کمپنی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بڑے ٹھیکے میں ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لے۔ متاثرہ کمپنی نے کامیاب قرار دیئے جانے والی کمپنی کی طرف سے عالمی خریداروں کو ٹینڈر کی مطلوبہ تعداد نہ فراہم کرنے کی بنا پر ٹھیکے کیلئے نااہل قرار دینے کا بھی مطالبہ کیا لیکن اس کے ان اعتراضات پر غورکرنے کی بجائے پہلی کمپنی کو اظہار دلچسپی کا خط جاری کردیا گیا۔