ایشیا یورپ سمٹ وزیراعظم لائوس پہنچ گئے پرتپاک استقبال
شرکا کو چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے اقدامات سے آگاہ کرونگا، پرویزاشرف کی گفتگو
وزیراعظم راجہ پرویزاشرف ایشیا، یورپ سربراہ اجلاس (آسم) میں شرکت کیلئے اتوار کو لائوس پہنچ گئے۔
وتے ایئرپورٹ پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا ، اس موقع پر لائوس کے وزیر قدرتی وسائل وماحولیات نولنح سبندیت، پاکستان کے سفیر شاہد ایم کیانی اوردیگر اعلیٰ حکام موجود تھے، روایتی لباس میں ملبوس بچیوں نے وزیراعظم اورانکے وفد کو گلدستے پیش کئے، وزیراعظم کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا ، وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کو اس دورے کی دعوت لائوس کی حکومت نے دی ہے، خاتون اول نصرت پرویزاشرف ، سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور دیگر سینئر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم نے لائوس پہنچنے کے بعد فن لینڈ کے ہم منصب جرکی کیتے نین سے ملاقات کی ، اس دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سربراہ اجلاس سے خطاب کے علاوہ لائوس کے وزیراعظم تھانگ سنگھ تھامایانگ، ملائیشیا کے وزیراعظم داتوسری نجیب بن تن رزاق ، انڈونیشیا کے صدر سوسیلو بمبانگ یودوہونو ، روس کے وزیراعظم دمتری اناتولی وچ میددوف ، آسٹریلوی وزیراعظم جولیا گیلارڈ ، یورپی کونسل کے صدر وین روم پوئی کیساتھ ملاقاتیں بھی کرینگے۔ ایشیاء یورپ دوروزہ سربراہ اجلاس آج پیر کو شروع ہوگا، اجلاس میں49 ممالک کے رہنما شرکت کررہے ہیں۔ قبل ازیں لائوس روانگی سے قبل چکلالہ ایئربیس پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان آسم میں ایک عرصہ سے متحرک کردار ادا کرتا رہا ہے۔
یہ ایک اہم نوعیت کا فورم ہے جس میں سماجی اور معاشی امور پر بات ہوگی، عالمی رہنمائوں کو پاکستان کو درپیش چیلنجوں اور ان سے نمٹنے کیلیے اقدامات سے آگاہ کرونگا ،کانفرنس میں سماجی اور اقتصادی ایشوز پر توجہ مرکوز کی جائیگی اور ان ایشوز کو حل کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائیگا۔