سینڈی طوفان لاکھوں افراد بد ستور بجلی سے محروم کئی علاقوں میں لوٹ مار

نقصانات کا تخمینہ20 سے50 ارب ڈالر کے درمیان لگایا گیا، نیوجرسی میں 60 فیصد،نیویارک میں 70 فیصد پٹرول پمپ بند پڑے ہیں.

فوٹو: اے ایف پی

سمندری طوفان سینڈی کے گذر جانے کے بعد شمال مشرقی امریکی ریاستوں میں اتوار کو بھی لاکھوں افراد بجلی سے محروم رہے۔


کئی علاقو ں میں لٹیروں نے امدادی اشیاء لوٹ لیں۔ ایک ٹی وی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سمندری طوفان سینڈی سے پہنچنے والے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 20 سے 50 ارب ڈالر کے درمیان لگایا گیا ہے، جبکہ علاقے میں تجارتی سرگرمیاں بند رہنے کے نقصان کا اندازہ قریبا20 کروڑ ڈالر روزانہ ہے۔نیویارک اور نیوجرسی میں ایندھن حاصل کرنے کے لیے پٹرول پمپوں پرجمع ہونے والے افراد میں جھگڑوں کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

امریکن آٹو موبائل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ نیوجرسی میں 60 فیصد جبکہ نیویارک کے علاقے لانگ آئی لینڈ میں 70 فی صد پٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔ کئی جگہوں پر لگے خیموں میں مفت بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا گیا ہے جبکہ کئی ریاستوں میں امدادی اشیاء پر لٹیرے بھی ہاتھ صاف کرنے لگے ہیں۔ نیوجرسی سے نیویارک تک ریل سروس کی مکمل بحالی میں ایک ماہ یا اس سے زیادہ کا عرصہ لگ سکتا ہے۔
Load Next Story