سندھ بلوچستان کے حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا ڈھٹائی ہے منور حسن
دونوں صوبائی حکومتوں میں اخلاقی جرات ہوتی تو اب تک مستعفی ہوچکے ہوتے، جلسے سے خطاب
امیرجماعت اسلامی سید منورحسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے دو مرتبہ ناکام قراردیے جانے کے باوجود سندھ اور بلوچستان کے حکمرانوں کا اقتدار پر براجمان رہنا ڈھٹائی کی بدترین مثال ہے۔
دونوں صوبائی حکومتوں کے عہدیداروں میں ذرا بھی اخلاقی جرأت ہوتی تو ایک دن کیلیے بھی اقتدار میں رہنا پسند نہ کرتے اور اب تک مستعفی ہوکر عوام کو اپنے قومی نمائندوں کے انتخاب کا دوبارہ موقع دیتے۔ راولپنڈی کینٹ میں جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کرتے ہوئے منور حسن نے کہا کہ وفاقی سیکریٹری داخلہ نے اپنی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر کو بھارت کاحصہ قرار دے کر بھارتی سازشوں کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کیلیے نہ صرف امریکا بلکہ اس کے حواریوں کو شکست دینا ہوگی، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے زرداری حکومت کو سہارا دے کر گرنے سے بچایا۔
انھوں نے کہا کہ بار بار پارٹیوں کو بدل کر خودکو پاک صاف کے طورپر پیش کرنیوالے ماموں بھانجے، چچا بھتیجے کا کھیل اب ختم ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عوام مسلمانوں کے قتل عام میں امریکا کے ہاتھ مضبوط کرنیوالوں اور ملک کو سیکولر ایجنڈے پر چلانے والوں کے چہروں کو یاد رکھیں اور آئندہ انتخابات میں انکو مستردکردیں۔