حامد ناصرچٹھہ اپنے خاندان کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل
پی ٹی آئی کے کارکن انکے دست و بازو ہیں، پی ٹی آئی کا ورکرزکنونشن 11 فروری کو احمد نگر میں ہوگا،محمد احمد چٹھہ
KARACHI:
مسلم لیگ (ج) کے سربراہ حامد ناصر چٹھہ اور انکے صاحبزادے محمد احمد چٹھہ نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پیر کوملاقات کی اور معاملات طے پاجانے پر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔
شمولیت کا باقاعدہ اعلان 11 فروری کو حامد ناصر چٹھہ کے آبائی گاؤں احمد نگر میں عمران خان کی موجودگی میں ہوگا۔ بعدازاں محمد احمد چٹھہ نے ٹیلیفون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکن انکے دست و بازو ہیں، پی ٹی آئی کا ورکرزکنونشن 11 فروری کو احمد نگر میں ہوگا ، جس سے عمران خان اور حامد ناصر چٹھہ خصوصی خطاب کرینگے۔