اشتعال انگیزتقاریر ایم کیوایم کےقائد کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
عدالت نے فاروق ستار، رشیدگوڈیل، قمرمنصور اور سمیت 23 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا
عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیوایم کےقائد سمیت 23 سے زائد رہنماؤں کےایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے قائد اور23 دیگررہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیزتقاریرکرنے اوراس کی معاونت فراہم کرنے کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ پر 3 مختلف مقدمات میں فاروق ستار، رشیدگوڈیل، قمرمنصور، خالدمقبول، خواجہ اظہار اور خوش بخت شجاعت سمیت 23 ملزمان کو مفرور قرار دیتے ہوئے ان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
واضح رہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر اور سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی بھی اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات میں نامزد ہیں تاہم یہ دونوں رہنما عبوری ضمانت پر ہیں۔