پاکستان سے تجارتی تعلقات بڑھاناچاہتے ہیںجاپانی سفیر

تکنیکی مددفراہم،بزنس ویزے کا اجراآسان بنادیاجائیگا،راولپنڈی...

تکنیکی مددفراہم،بزنس ویزے کااجراآسان بنادیاجائیگا،راولپنڈی چیمبرمیں خطاب

جاپانی سفیر ہیروشی او نے کہا ہے کہ میرا ملک پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے کوشاں ہے اور اس مقصدکے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر اپنے خطاب میں انھوں نے کہا کہ جاپان راولپنڈی چیمبر کو تکنیکی رہنمائی فراہم کرے گا اورچیمبر کے توسط سے موصول ہونے والی تاجروں کی درخواستوں پر ویزے کا اجرا آسان بنادیا جائے گا۔


جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپان اپنی صنعتوں کو چین، تھائی لینڈ، سنگاپور اور دیگر ممالک میں منتقل کررہا ہے، پاکستان میں امان و امان کی صورتحال اس قدر خراب نہیں جتنی غیر ملکی میڈیا پر پیش کی جاتی ہے۔ راولپنڈی چیمبر کے صدر جاوید اختر بھٹی نے کہا کہ پا کستان میں سرمایہ کاری بڑھانے اور ٹیکنیکل سپورٹ کے علاوہ جاپان کو جدید ٹیکنالوجی بھی پاکستان منتقل کرنی چاہیے، اس کے باعث پاکستان میں جدید مشینری کے استعمال کو بڑھانا ممکن ہوگا، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ جاپان کا تعاون مثالی ہے، پاکستان میں قائم جو جاپانی کمپنیاں غیر فعال ہو گئی ہیں انھیں فعال کرنا چاہیے۔

جاوید اختر بھٹی نے جاپانی تاجر برادری کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے براہ راست روابط دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر راولپنڈی چیمبرکے سینئر نائب صدر راجہ عامر اقبال، نائب صدر چوہدری اقبال احمد ،گروپ لیڈر نجم الحق ملک ، اراکین مجلس عاملہ اور دیگر ممبران بھی موجو د تھے۔
Load Next Story