ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان

احمد شہزاد کی جگہ خرم منظور کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد نواز اور رومان رئیس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

احمد شہزاد کی جگہ خرم منظور کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد نواز اور رومان رئیس بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD:
اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے شاہد آفریدی کو کپتان اور سرفراز احمد کو نائب کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ خراب فارم کے باعث احمد شہزاد کو ڈراپ کر کے خرم منظور کو ایک بار پھر ٹیم میں موقع دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، شعیب ملک، محمد عامر، عمر اکمل، انور علی، وہاب ریاض، محمد عرفان، محمد وسیم اور بابر اعظم شامل ہیں۔


پی سی بی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے کچھ نئے کھلاڑیوں کو بھی قومی ٹیم میں شامل کیا ہے، ان میں محمد نواز، رومان رئیس اور افتخار احمد شامل ہیں۔ جو کھلاڑی پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی آشیرباد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں ان میں صہیب مقصود، عمر گل، محمد رضوان، عامر یامین اور سعد نسیم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ احمد شہزاد کی جگہ ٹیم میں جگہ پانے والے خرم منظور پاکستان کی جانب سے ایک بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل نہیں کھیلے، انھیں ڈومیسٹک اور پاکستان اے کی جانب سے انگلیڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Load Next Story