چوہدری نثار کوان کی برطانوی ہم منصب کا فون دوطرفہ تعلقات اور امیگریشن معاملات پرتبادلہ خیال
پاک برطانیہ تعلقات کےفروغ اور امیگریشن کے بارے میں دوطرفہ تعاون پراطمینان ہے، برطانوی وزیر داخلہ
ISLAMABAD:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کو ان کی برطانوی ہم منصب نے ٹیلی فون کیا جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات سمیت امیگریشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثار علی کو برطانوی وزیر داخلہ تھریسامے نے ٹیلی فون کیا جس میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور امیگریشن کے معاملات سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال اور اطمینان کا اظہار کیا گیا جب کہ اس موقع پر برطانوی وزیرداخلہ تھریسامے کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات کےفروغ اور امیگریشن کے بارے میں دوطرفہ تعاون پراطمینان ہے لہٰذا چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں مزیدبہتری آئے۔
برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ ہمہ جہتی تعلقات کواہمیت دیتا ہے اوربہتری کا خواہاں ہے جب کہ غیر قانونی انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد ملک کو بدنام کرر ہے ہیں لہذا ایسے لوگوں کا کسی جماعت، گروہ یا کسی بھی مافیا سے تعلق کیوں نہ ہو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔