وہ دن گئے جب ملکی استحکام کا تعین ٹینکوں اورمیزائلوں سے ہوتا تھا چیف جسٹس

اداروں اور اتھارٹیز پر قانون کی بالادستی قائم رکھنا سپریم کورٹ کا آئینی اختیار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان

اداروں اور اتھارٹیز پر قانون کی بالادستی قائم رکھنا سپریم کورٹ کا آئینی اختیار ہے، چیف جسٹس آف پاکستان فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ وہ دن گئے جب ملکی استحکام کا تعین ٹینکوں اور میزائلوں سے ہوتا تھا۔



اسلام آباد میں ساتویں منیجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ اداروں اور اتھارٹیز پر قانون کی بالادستی قائم رکھنا سپریم کورٹ کا آئینی اختیار ہے، قومی ادارے چلانے کے لئے تربیت یافتہ بیورو کریسی کی ضرورت ہوتی ہے۔


چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی بناوٹ، اختیارات اور دائرہ کار خود آئین میں طے کردہ ہیں۔ اداروں اور اتھارٹیز پر قانون کی بالادستی قائم رکھنا سپریم کورٹ کا آئینی اختیار ہے اور آئین پاکستان کے رکھوالے کی حیثیت سے ججوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story