نائیجیریا میں جنگی متاثرین کے کیمپ میں 2 خودکش حملے 60 سے زائد افراد ہلاک
حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی، پولیس
نائیجیریا میں 2 خود کش حملوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمالی علاقے میں 2خود کش حملوں کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد پہنچ گئی جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملے خانہ جنگی متاثرہ افراد کی رہائش کے لیے لگائے گئے کیمپ میں ہوا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خود کش حملہ جنگجو تنظیم بوکو حرام کی کارروائی ہے جو کہ اس سے پہلے بھی اس طرح کے حملوں میں ملوث رہی ہے۔