ویلنٹائن ڈےفیشن ڈیزائنرز نے خاص کلیکشن متعارف کرادیں

 دن کی مناسبت سے ڈراموں، فلموں اور تقریبات کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں

 دن کی مناسبت سے ڈراموں، فلموں اور تقریبات کی تیاریاں بھی عروج پر پہنچ گئیں فوٹو: ایکسپریس/فائل

ویلنٹائن ڈے کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اورفیشن ڈیزائنرز نے بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خاص کلیکشن متعارف کروائیں ہیں ۔


دوسری طرف اس موقع پر موقع پر مختلف ڈراموں فلموں اور تقریبات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی،کترینہ کیف اور ادیتیے رائے کپور کی فلم''فتور''بھی ویلنٹائن سے دو روز قبل 12 فروری کونمائش کی زینت بنے گی زینت بنے گی جبکہ مختلف نجی چینلز پر سپیشل ٹیلی فلمز بھی نشر کی جائیں گی، جس میں دانش تیمور اور عائزہ خان کی ٹیلی فلم''تیری میری کہانی'' بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ مختلف فیشن ڈیزائنرز نے بھی ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خاص کلیکشن متعارف کروائیں ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ویلنٹائن ڈے بھی ایک تہوار کی شکل اختیار کرچکا ہے اور اس موقع پر بھی خریداری بڑھ جاتی ہے۔ گفٹ شاپس پر بھی ویلنٹائن ڈے کے حوالے سرخ رنگوں کے گفٹ، چاکلیٹ جبکہ سڑکوں پر سرخ دل والے غبارے خریداروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
Load Next Story