امریکی کانگریس کیلیے 2 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں

44 سالہ ڈین ایچ ملک رپبلکن سے اور 54 سالہ علی مرزا کا تعلق ڈیموکریٹک سے ہے

ڈین ایچ ملک کے والد53ء میں امریکا گئے تھے،علی مرزاپبلک ریلیشنز فرم کے مالک ہیں فوٹو: فائل

امریکی کانگریس کی رکنیت کے لیے رواں سال ہونیوالے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں آگئے۔


44 سالہ ڈین ایچ ملک کا تعلق امریکی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی سے ہے اور وہ ریاست پنسلوانیا کے 8ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں۔ وہ امریکی بحریہ کے سابق ملازم اور معروف وکیل ہیں۔ ان کے والد اور والدہ دونوں پروفیسر ہیں جو 40 سال تک امریکہ کی ولانووا یونیورسٹی سے وابستہ رہے۔

ڈین ایچ ملک کے والد1953ء میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔ کانگریس کی رکنیت کے دوسرے پاکستانی نژاد امیدوار54 سالہ علی مرزا کا تعلق موجودہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ نیویارک کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں، وہ ایک پبلک ریلیشنز فرم کے مالک بھی ہیں۔
Load Next Story