پاکستان میں کاروں کی فروخت1لاکھ33ہزار سے تجاوز
7ماہ کے دوران بسوں اور گاڑیوں کی فروخت 40فیصد اضافے سے 3246یونٹس رہی
پاکستان میں گزشتہ7ماہ کے دوران مقامی سطح پر تیار شدہ گاڑیوں کی فروخت 57 فیصد کے اضافے سے 1لاکھ 33ہزار 437 یونٹس رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں85ہزار 135 گاڑیاں فروخت کی گئی تھیں۔
ماہرین کے مطابق فروخت میں اضافے کی یہ شرح آنے والے مہینوں میں کم ہو گی کیونکہ پنجاب کی ٹیکسی اسکیم فروری 2016میں ختم ہورہی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران پاک سوزوکی کی فروخت 90فیصد کے اضافے سے 83ہزار 188یونٹس، انڈس موٹرز کی فروخت 24 فیصد بڑھ کر36ہزار 448یونٹس، ہونڈا کاروں کی فروخت 15 فیصد کے اضافے سے 13ہزار 625یونٹس اور دیگر متفرق گاڑیوں کی فروخت 50 فیصد کی کمی سے 176یونٹس رہی، جنوری 2015میں گاڑیوں کی مجموعی فروخت جنوری 2015کے مقابلے میں 23فیصد اضافے سے 21ہزار 717یونٹس رہی، دسمبر کے مقابلے میں جنوری کی فروخت 20فیصد زائد رہی۔
دوسری جانب بڑی گاڑیوں ٹرک اور بسوں کی فروخت میں بھی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، 7ماہ کے دوران بسوں اور گاڑیوں کی فروخت 40فیصد اضافے سے 3246یونٹس رہی، جنوری میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 36 فیصد بڑھ کر601 یونٹس تک پہنچ گئی۔