اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ترقی کی راہ پر گامزن ہے وزیراعظم
ایل این جی کے ذریعے ملک سے بجلی کی قلت دور کرنے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی لا رہے ہیں، وزیراعظم
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال پہلے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن اب ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
قطر میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ جاری ہے، آپریشن کے باعث دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور اب ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، کراچی کے لوگ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ امن وامان کی صورتحال میں بہتر آئی ہے جس سے وہ خوش ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کو توانائی کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں تھے، قوم کو یاد رکھنا چاہیئے کہ پچھلے 15 سال میں بجلی کے منصوبے نہیں لگائے گئے، کیا سارے کام ہمارے کرنے کے لئے چھوڑ دیئے گئےہیں؟ یہ ملک دوستی نہیں کہ پاکستان کو اندھیروں اور بدحالی میں دھکیل دیا جائے، چین توانائی منصوبوں پر قرضے نہیں دے رہا بلکہ سرمایہ کاری کررہا ہے، قطر کے ساتھ ایل این جی سمیت تاریخی معاہدوں پر دستخط کئے گئے، ایل این جی کے ذریعے ملک سے بجلی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ قیمتوں میں بھی کمی کر رہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے نہ صرف پاکستان میں معاشی انقلاب برپا ہو گا بلکہ اس معاہدے کے ثمرات سے خطے کے دیگر ممالک بھی مستفید ہو سکیں گے۔ گلگت سے چین تک ہائی وے بن چکی ہے جب کہ چین کی سرحد سے مانسہرہ تک ایکسپریس وے بن رہی ہے، 1999 کے بعد بھی ملک کے لئے بہت کچھ کرنا چاہتا تھا مگرمحروم رکھا گیا، بے عملی کے 15 سے 20 سال کے بعد دوبارہ ٹریک پرآنا بہت مشکل ہوتا ہے، ایسے کام کرنا چاہتے ہیں کہ قوم فخر کرے۔ انھوں نے کہا کہ پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے کہا ہے کہ ہڑتال ختم کر دیں اور ادارے کو بہتر بنائیں، پی آئی اے بھی ترقی کرے گی اور ہم اسے قطر ایئر ویز کے برابر لائیں گے۔
وزیراعظم نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی سال پہلے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تاریخی سطح پر ہیں، ورلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق ہمارے معاشی اعشاریئے بہترہو رہے ہیں، دوستی اور تعلقات کو ملک کے معاشی مفادات تک لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قطرکے ساتھ تعلقات کو اور بھی مضبوط بنانا چاہتے ہیں، قطرکے حکام سے پاکستانیوں کی تعریف سن کربہت خوشی ہوئی، یہ جان کر بہت اچھا لگا کہ قطر کی تعمیر و ترقی میں پاکستانی کمیونٹی اہم کرداد ادا کر رہی ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف نے قطرسرمایہ کاری اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبداللہ محمد الثانی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے سرمایہ کاروں کو مختلف مراعات دی جارہی ہیں اس لئے قطر سرمایہ کاری اتھارٹی بھی اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے پرامن اور سازگار ماحول ہے اور ملک میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔