کراچی کے مخصوص مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد

بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا، ذرائع

بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا، ذرائع - فوٹو: فائل

محکمہ داخلہ سندھ نے صوبائی اسمبلی اور وزیراعلیٰ ہاؤس سمیت کراچی کے مختلف مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں ریڈزون سمیت مخصوص مقامات پر احتجاج کرنے پر 90 روز کی پابندی عائد کردی ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جن مقامات پر احتجاج کرنےپر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سندھ اسمبلی، وزیراعلیٰ ہاؤس، بلاول ہاؤس، سندھ سیکریٹریٹ، ڈاکٹر ضیاالدین روڈ، فریسکو چوک اور پی آئی ڈی سی چوک سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والوں کو دفعہ 144 کے تحت گرفتار کرلیا جائے گا۔
Load Next Story