سندھ اسمبلی کا اجلاس وزیراعلی سندھ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے
قائم علی شاہ اپنی نشست کے بجائے اپوزیشن لیڈرکی نشست پر بیٹھ گئے
جوش خطابت میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اکثر و بیشتر غلط شعر پڑھ جاتے ہیں لیکن اب ان کی غائب دماغی کا یہ عالم ہو چکا ہے کہ وہ اکثر و بیشتر اپنی نشست ہی بھول جاتے ہیں اور آج بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایسا ہی ہوا جب 83 سالہ وزیراعلیٰ اپنی سیٹ بھول گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں سندھ اسمبلی اجلاس کا جاری تھا کہ وزیراعلی سندھ اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے لیکن وہ اپنی نشست ہی بھول گئے، قائم علی شاہ اپنی نشست کے بجائے اپوزیشن لیڈرکی نشست پر بیٹھ گئے جس کے بعد ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا، حکومتی ارکان کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست پر بیٹھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اپنی نشست بھول کر دوسرے رکن کی نشست پر بیٹھنے کا کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔